المستدرك على الصحيحين
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
تَعْرِيفُ أَكْمَلِ الْمُؤْمِنِينَ باب: کامل ایمان والے کی تعریف
حدیث نمبر: 23
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو الحسن محمد بن سِنَان القَزّاز، حدثنا أبو عاصم، أخبرنا ابن جُرَيج، أخبرني أبو الزُّبير، سمع جابرًا يقول: قال رسول الله ﷺ: "أكمَلُ المؤمنين مَن سَلِمَ المسلمون من لسانِه ويدِه" (2). وزيادة أخرى صحيحةٌ على شرطهما ولم يُخرجاها:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 23 - لم يخرجا أكمل المؤمنينحافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کامل ترین مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“
اس میں ایک اور صحیح زیادتی ہے جو ان دونوں کی شرط پر ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح بلفظ: "أسلم المسلمين إسلامًا … " كما في رواية محمد بن معمر عن أبي عاصم الضحاك بن مَخلَد عند ابن حبان في "صحيحه" (197)، أو "المسلم من سلم … " كما في رواية غير واحد عن أبي عاصم عند مسلم (41)، وابن منده في "الإيمان" (314)، والبيهقي في "السنن" 10/ 187.
درجۂ حدیث: (2) حدیث "صحیح" ہے ان الفاظ کے ساتھ: "مسلمانوں میں سب سے بہتر اسلام والا..." (ابن حبان: 197)، یا "مسلمان وہ ہے جس سے سلامتی رہے..." (مسلم: 41)۔
وأما إسناد المصنف ففيه محمد بن سنان القزَّار، تكلّم فيه غير واحدٍ، وأحسنَ الظنَّ فيه الدارقطنيُّ فيما نقله عنه المصنف في "سؤالاته" (163) فقال: لا بأس به.
درجۂ حدیث: مصنف کی سند میں "محمد بن سنان القزاز" ہے جس میں کئی لوگوں نے کلام کیا ہے، لیکن دارقطنی نے (سوالات: 163) میں حسنِ ظن رکھتے ہوئے "لا بأس بہ" کہا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 23 سے ماخوذ ہے۔