المستدرك على الصحيحين
كتاب : البيوع— خریدوفروخت کا بیان
مَنْ طَلَبَ حَقًّا فَلْيَطْلُبْ فِي عَفَافٍ باب: جو اپنا حق مانگے وہ شرافت اور حیا کے ساتھ مانگے۔
حدیث نمبر: 2271
أخبرنا أبو العباس قاسم بن القاسم السَّيّاري بمَرْو، حدثنا محمد بن موسى بن حاتم الباشاني، حدثنا علي بن الحسن بن شَقِيق، حدثنا الحسين بن واقد، عن يزيد النَّحْوي، أنَّ عِكْرمة حدَّثَه عن ابن عباس قال: لما قَدِم رسولُ الله ﷺ المدينةَ كانوا من أخبث الناس كَيلًا، فأنزل الله ﵎: ﴿وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ﴾، فأحسَنُوا الكَيلَ بعد ذلك (1).
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ عن أبي هريرة مُفسَّر:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2240 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو وہاں کے لوگ ناپ تول کے اعتبار سے بدترین تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ﴾ [سورة المطففين: 1] ”بڑی تباہی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے“، اس کے بعد انہوں نے اپنے ناپ تول کو بہت بہتر کر لیا۔
یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک تفصیلی شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث قوي، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن موسى بن حاتم، وقد توبع، والحسين بن واقد قوي الحديث.
حکم / درجۂ حدیث: حدیث "قوی" ہے اور سند محمد بن موسیٰ بن حاتم کی وجہ سے "حسن" ہے، جبکہ حسین بن واقد "قوی الحدیث" راوی ہیں۔
وأخرجه ابن ماجه (2223)، وابن حبان (4919) من طريق علي بن الحسين بن واقد، عن أبيه، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن ماجہ (2223) اور ابن حبان (4919) نے علی بن الحسین بن واقد کے طریق سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2271 سے ماخوذ ہے۔