المستدرك على الصحيحين
كتاب : البيوع— خریدوفروخت کا بیان
الْبَيْعُ يَحْضُرُهُ الْكَذِبُ وَالْيَمِينُ فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ باب: خرید و فروخت میں جھوٹ اور قسم آ جاتی ہے، اس لیے اسے صدقے کے ساتھ ملا دو۔
حدیث نمبر: 2168
فأخبرَناه أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفّار، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى، حدثنا أبو حُذيفة ومحمد بن كثير، قالا: حدثنا سفيان الثَّوْري، عن منصور. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق وأبو محمد بن موسى، قالا: أخبرنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة السَّعْدي، حدثنا جَرير، عن منصور، عن أبي وائل، عن قيس بن أبي غَرَزَة الغِفاري، قال: كنا بالمدينة، فنبيعُ الأوساقَ ونبتاعُها، وكنا نسمي أنفسَنا السماسرةَ ويُسمِّينا الناسُ، فخرج علينا رسولُ الله ﷺ ذاتَ يوم، فسمَّانا باسمٍ هو خَيرٌ مِن الذي سمَّينا أنفسَنا وسمّانا الناسُ، فقال: "يا مَعشَرَ التجار، إنه يشهدُ بيعكم اللغوُ والحَلِفُ، فَشُوبُوه بصدقةٍ" (1). وأما حديث المغيرة:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا قیس بن ابی غرزہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ہم مدینہ میں اجناس کے ڈھیروں کی خرید و فروخت کرتے تھے اور ہم خود کو «سَمَاسِرَة» (دلال) کہتے تھے اور لوگ بھی ہمیں اسی نام سے پکارتے تھے، ایک دن رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمیں ایسے نام سے پکارا جو ہمارے خود کے رکھے ہوئے اور لوگوں کے دیے ہوئے نام سے بہتر تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے تاجرو! تمہاری اس تجارت میں لغو باتیں اور قسم کھانا بھی پیش آ جاتا ہے، پس تم اسے صدقے کے ذریعے پاک کر لیا کرو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أحمد بن محمد بن عيسى: هو القاضي البِرْتي، وأبو حذيفة: هو موسى بن مسعود النَّهدي، ومحمد بن كثير: هو العَبْدي، وأبو بكر بن إسحاق: هو أحمد بن إسحاق بن أيوب الصِّبغي، وأبو محمد بن موسى: هو عبد الله بن محمد بن موسى الكَعْبي، ومحمد بن أيوب: هو ابن الضُّريس الرازي، وجرير: هو ابن عبد الحميد، وأبو وائل: هو شقيق بن سلمة.
حکم / درجۂ حدیث: اس کی سند
صحیح ہے۔ اس میں جریر بن عبدالحمید اور ابو وائل جیسے ثقہ ائمہ شامل ہیں۔
وأخرجه النسائي (4723) و (6012) من طريقين عن جرير بن عبد الحميد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: امام نسائی نے اسے جریر بن عبدالحمید کے دو مختلف طرق سے روایت کیا ہے۔
حکم / درجۂ حدیث: اس کی سند
صحیح ہے۔ اس میں جریر بن عبدالحمید اور ابو وائل جیسے ثقہ ائمہ شامل ہیں۔
وأخرجه النسائي (4723) و (6012) من طريقين عن جرير بن عبد الحميد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: امام نسائی نے اسے جریر بن عبدالحمید کے دو مختلف طرق سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2168 سے ماخوذ ہے۔