حدیث نمبر: 2002
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي وموسى بن إسماعيل قالا: حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن سعيدٍ الجُريري، عن أبي نَعَامة: أنَّ عبدَ الله بن مُغَفّل سمع ابنَه يقول: اللهمَّ إني أسألُك القصرَ الأبيضَ عن يَمينِ الجنة، قال: إني سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول: "يكونُ في هذه الأمّةِ قومٌ يَعتَدُون في الدُّعاء والطُّهور" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو یہ دعا مانگتے سنا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت کی دائیں جانب سفید محل کا سوال کرتا ہوں، تو انہوں نے کہا: (بیٹے!) میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب اس امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو دعا اور طہارت (وضو وغیرہ) میں حد سے تجاوز کریں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر / حدیث: 2002
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 2002] [ترقيم الشركة 1986]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث حسن على خلاف في إسناده كما بيناه في غير كتاب من تحقيقاتنا.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "حسن" ہے اگرچہ اس کی سند میں تھوڑا اختلاف ہے۔
وقد سلف عند المصنف برقم (588) من طريق موسى بن إسماعيل وحده.
حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (588) پر موسیٰ بن اسماعیل کے طریق سے گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2002 سے ماخوذ ہے۔