حدیث نمبر: 1979
فحدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق وأبو سعيد بن يعقوب الثَّقَفي، قالا: حدثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا الليث بن سعد، أنَّ سعيدَ المقبُريَّ حدَّثه، عن أخيه عَبَّاد بن أبي سعيد، أنه سمع أبا هُريرة يقول: كان رسول الله ﷺ يقول: "اللهمَّ أعوذُ بك من أربعٍ: من علمٍ لا يَنفعُ، وقلبٍ لا يَخشعُ، ونفسٍ لا تَشبعُ ومِن دعاءٍ لا يُسمعُ" (1). وأما حديث عبد الله بن عمرو:
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں چار چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں: ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو (تیری خشیت سے) نہ جھکے، ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر / حدیث: 1979
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح. وهو مكرر ما تقدَّم برقم (359)
تخریج حدیث «حديث صحيح. وهو مكرر ما تقدَّم برقم (359)، و (360).» [ترقيم الرساله 1979] [ترقيم الشركة 1964]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح. وهو مكرر ما تقدَّم برقم (359)، و (360).
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور یہ وہی مکرر روایت ہے جو پہلے نمبر (359) اور (360) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1979 سے ماخوذ ہے۔