المستدرك على الصحيحين
كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر— دعا ، تکبیر وتہلیل اور تسبیح وذکر کا بیان
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُ مَنْ أَسْلَمَ باب: نبی ﷺ نو مسلم کو دعائیں سکھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 1961
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المُثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا أبو مالك الأشجعي، عن أبيه، قال: كان رسولُ الله ﷺ يُعلِّم مَن أسلمَ أن يقول: "اللهمَّ اهدِني وارزُقني وعافِني وارحَمْني" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابومالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اسلام لانے والے شخص کو یہ دعا سکھایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وارْحَمْنِي» ”اے اللہ! مجھے ہدایت عطا فرما، مجھے رزق دے، مجھے عافیت بخش اور مجھ پر رحم فرما۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو مالك الأشجعي: هو سعْد بن طارق.
حکم / درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابو مالک الاشجعی ثقہ راوی ہیں۔
وأخرجه أحمد 25/ (15881) عن عفان، ومسلم (2697) عن أبي كامل الجَحْدري، كلاهما عن عبد الواحد بن زياد، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهولٌ منه.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ امام حاکم کا اسے استدراک کرنا ان کی بھول ہے کیونکہ یہ مسلم میں موجود ہے۔
وأخرجه أحمد (15877)، ومسلم (2697)، وابن ماجه (3845) من طريق يزيد بن هارون، ومسلم (2697) من طريق أبي معاوية محمد بن خازم، كلاهما عن أبي مالك الأشجعي، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد، مسلم اور ابن ماجہ نے دیگر ثقہ راویوں کے طریق سے بھی روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1961 سے ماخوذ ہے۔