المستدرك على الصحيحين
كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر— دعا ، تکبیر وتہلیل اور تسبیح وذکر کا بیان
أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الْحَمْدُ لِلَّهِ باب: سب سے افضل ذکر لا إله إلا الله ہے اور سب سے افضل دعا الحمد للہ ہے۔
حدیث نمبر: 1873
حدثنا أبو الوليد حسان بن محمد الفقيه، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا يحيى بن حَبيب بن عَرَبي، أخبرنا موسى بن إبراهيم بن كَثير الأنصاري المَدَني قال: سمعتُ طلحة بن خِرَاشٍ يقول: سمعتُ جابر بن عبد الله يقول: سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول: "أفضلُ الذِّكر لا إله إلَّا الله، وأفضلُ الدُّعاء الحمدُ لله" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”افضل ترین ذکر «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ ہے، اور افضل ترین دعا «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل موسى بن إبراهيم وشيخِه طلحة بن خراش.
حکم / درجۂ حدیث: اس کی سند موسیٰ بن ابراہیم اور ان کے شیخ طلحہ بن خراش کی وجہ سے "حسن" ہے۔
وأخرجه الترمذي (3383)، والنسائي (10599)، وابن حبان (846) من طريق يحيى بن حبيب، بهذا الإسناد. قال الترمذي: حديث حسن غريب لا نعرفه إلّا من حديث موسى بن إبراهيم.
حوالہ / مصدر: اسے ترمذی، نسائی اور ابن حبان نے یحییٰ بن حبیب کے طریق سے روایت کیا ہے۔ ترمذی نے اسے حسن غریب کہا ہے۔
وانظر ما سلف برقم (1855).
ہدایت: اس سے پہلے گزرنے والی حدیث نمبر (1855) ملاحظہ فرمائیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1873 سے ماخوذ ہے۔