حدیث نمبر: 1813
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن سَلَمة، حدثنا محمد بن مِهْران الجَمّال، حدثنا جَرير، عن يحيى بن سعيد، عن عبد الله بن دينار، عن عبد الله بن عمر قال: كان رسولُ الله ﷺ يُكثِرُ الاختلافَ إلى قُباءٍ ماشيًا وراكبًا (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کثرت کے ساتھ (مسجدِ) قبا تشریف لے جایا کرتے تھے، کبھی پیدل اور کبھی سوار ہو کر۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان الفاظ کے ساتھ انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب المناسك / حدیث: 1813
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،أحمد بن سلمة: هو ابن عبد الله النيسابوري، وجرير: هو ابن عبد الحميد، ويحيى بن سعيد: هو الأنصاري.» [ترقيم الرساله 1813] [ترقيم الشركة 1799]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أحمد بن سلمة: هو ابن عبد الله النيسابوري، وجرير: هو ابن عبد الحميد، ويحيى بن سعيد: هو الأنصاري.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
فنی نکتہ: احمد بن سلمہ نیشاپوری، جریر بن عبدالحمید اور یحییٰ بن سعید سے مراد الانصاری ہیں۔
وأخرجه أحمد 8/ (4846) عن يزيد بن هارون، عن يحيى بن سعيد الأنصاري، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (8/4846) نے یزید بن ہارون عن یحییٰ بن سعید کی سند سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه بنحوه أحمد 9/ (5218) و (5329) و (5522) و (5403) و 10/ (5860)، والبخاري (1193) و (7326)، ومسلم (1399) (518 - 522)، والنسائي (779)، وابن حبان (1618) و (1629) و (1630) و (1632) من طرق عن عبد الله بن دينار، به وزاد بعضهم: كلَّ سبت، وزاد بعضهم في آخره: وكان عبد الله ﵁ يفعله.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد، بخاری (1193)، مسلم (1399)، نسائی اور ابن حبان نے عبداللہ بن دینار کے طریق سے روایت کیا کہ نبی ﷺ ہر ہفتے (مسجد قبا) تشریف لے جاتے تھے؛ بعض نے اضافہ کیا کہ ابن عمرؓ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
وأخرجه أحمد 8/ (4485) و 9/ (5199) و (5219) و (5330) و 10/ (5774) و (6432)، والبخاري (1191) و (1194)، ومسلم (1399) (515 - 517)، وأبو داود (2040)، وابن حبان (1628) من طريق نافع مولى ابن عمر، عن ابن عمر.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد، بخاری (1191)، مسلم اور ابوداؤد نے نافع مولیٰ ابن عمر کی سند سے بھی روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1813 سے ماخوذ ہے۔