المستدرك على الصحيحين
أول كتاب المناسك— حج کا بیان
الرُّكْنُ وَالْمَقَامُ يَاقُوتَتَانِ مِنْ يَوَاقِيتِ الْجَنَّةِ باب: رکن اور مقام (ابراہیم) جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں۔
حدیث نمبر: 1698
حدثنا عبد الصَّمد بن علي البزَّاز ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا الحسن بن موسى الأشْيَب، حدثنا ثابت بن يزيد، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عباس قال: قال رسولُ الله ﷺ: "إنَّ لهذا الحجر لسانًا وشَفَتَين، يشهَدُ لمن استَلَمَه يومَ القيامةِ بحقٍّ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وله شاهدٌ صحيح:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اس پتھر (حجرِ اسود) کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں، اور یہ قیامت کے دن اس شخص کے حق میں سچائی کے ساتھ گواہی دے گا جس نے اس کا استلام (بوسہ یا مسح) کیا ہوگا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کا ایک صحیح شاہد بھی ہے:
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده قوي من أجل عبد الله بن عثمان بن خثيم.
درجۂ حدیث: عبد اللہ بن عثمان بن خثیم کی وجہ سے اس کا إسناد قوی ہے۔
وأخرجه أحمد 4 / (2398)، وابن حبان (3711) من طريق الحسن بن موسى، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے 4 / (2398) اور ابن حبان نے (3711) میں حسن بن موسیٰ کے طریق سے اسی إسناد کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه بنحوه أحمد 4 / (2215) و (2643) و 5 / (2796) و (2797) و (3511)، وابن ماجه (2944)، والترمذي (961)، وابن حبان (3712) من طرق عن عبد الله بن عثمان بن خثيم، به. قال الترمذي: حديث حسن.
حوالہ / مصدر: اسی طرح اسے احمد نے 4 / (2215، 2643) اور 5 / (2796، 2797، 3511) میں، ابن ماجہ نے (2944)، ترمذی نے (961) اور ابن حبان نے (3712) میں عبد اللہ بن عثمان بن خثیم سے مختلف طرق کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث "حسن" ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1698 سے ماخوذ ہے۔