المستدرك على الصحيحين
كتاب الصوم— روزوں کا بیان
رُخْصَةُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ باب: روزہ دار کے لیے پچھنا لگوانے کی رخصت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1583M2
سمعت أبا الحسن أحمد بن محمد العَنَزي يقول: سمعتُ عثمان بنَ سعيد الدارميّ يقول: قد صحَّ عندي حديث "أفطَرَ الحاجم والمحجوم" لحديث ثَوْبانَ وشدّادِ بن أوس، وأقول به، وسمعتُ أحمد بن حنبل يقول به، ويَذكُر أنه صحَّ عنده حديثُ ثوبان وشداد.
حافظ طلحہ بابر
امام حاکم فرماتے ہیں کہ میں نے ابوالحسن احمد بن محمد عنزی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے عثمان بن سعید دارمی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میرے نزدیک ثوبان اور شداد بن اوس رضی اللہ عنہما کی احادیث کی وجہ سے یہ روایت کہ ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا“ صحیح ثابت ہے اور میں اسی کا قائل ہوں، اور میں نے امام احمد بن حنبل کو بھی اسی کا قائل پایا ہے اور وہ ذکر کرتے تھے کہ ان کے نزدیک ثوبان اور شداد کی حدیث صحیح ہے۔