حدیث نمبر: 1579
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق، حدثنا وَهْب بن جَرير، حدثنا شعبة. وأخبرني أبو عمرو بن جعفر العَدْل، حدثنا يحيى بن محمد، حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا أبي، حدثنا شعبة، عن عاصم، عن أبي قِلابةَ، عن أبي الأشعث، عن شدّاد بن أوس: أنَّ النبي ﷺ مَرَّ برجل يَحتَجِم في سبعَ عَشْرةَ من رمضان، فقال: "أفطَرَ الحاجمُ والمحجومُ" (1).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رمضان کی سترہویں تاریخ کو ایک شخص کے پاس سے گزرے جو پچھنے لگوا رہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الصوم / حدیث: 1579
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،أبو عمرو بن جعفر: هو محمد بن جعفر بن محمد بن مطر، ويحيى بن محمد: هو ابن البختري الحنائي، ومعاذ والد عبيد الله: هو ابن معاذ العنبري.» [ترقيم الرساله 1579] [ترقيم الشركة 1570]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو عمرو بن جعفر: هو محمد بن جعفر بن محمد بن مطر، ويحيى بن محمد: هو ابن البختري الحنائي، ومعاذ والد عبيد الله: هو ابن معاذ العنبري.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
راوی پر جرح: ابو عمرو بن جعفر محمد بن مطر ہیں، یحییٰ بن محمد الحنائی ہیں اور عبید اللہ کے والد معاذ العنبری ہیں۔
وأخرجه أحمد 28/ (17126) عن محمد بن جعفر، والنسائي (3138) من طريق النضر بن شميل، كلاهما عن شعبة بن الحجاج، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (28/ 17126) نے محمد بن جعفر سے اور نسائی (3138) نے نضر بن شمیل کے طریق سے (دونوں نے شعبہ سے) اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1579 سے ماخوذ ہے۔