المستدرك على الصحيحين
كتاب الصوم— روزوں کا بیان
أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ باب: پچھنا لگانے والا اور جسے پچھنا لگایا گیا دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 1574
فأخبرنا أبو عمرو إسماعيل بن نُجَيد، حدثنا محمد بن أيوب، حدثنا أبو عمر الحَوْضي، حدثنا هشام. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، حدثنا أبو المُثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى، عن هشام، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي قِلَابة، أنَّ أبا أسماء الرَّحَبي حدثه، أنَّ ثوبان أخبره قال: بينما رسولُ الله ﷺ يمشي بالبَقِيع في رمضان، إذ رأى رجلًا يَحتجِم، فقال: "أفطَرَ الحاجمُ والمحجومُ" (3). فهذه الأسانيد المبيَّن فيها سماعُ الرواة الذين هم ناقِلوها والثقاتِ الأثبات، لا تُعلَّل بخلافٍ يكون فيه بين المجروحين على أبي قلابة وغيره فيه. وعند يحيى بن أبي كثير فيه إسنادٌ آخر صحيحٌ على شرط الشيخين:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رمضان میں بقیع میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص کو حجامت (پچھنے) کرواتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
یہ اسانید جن میں ثقہ رواۃ کا سماع بالکل واضح ہے، ان پر ان لوگوں کے اختلاف کی وجہ سے کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا جو ابو قلابہ وغیرہ سے روایت کرنے میں مجروح (کمزور) رواۃ کے زمرے میں آتے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده صحيح. محمد بن أيوب: هو ابن يحيى بن الضريس الرازي، وأبو عمر الحوضي: هو حفص بن عمر بن الحارث، وأبو المثنى: هو معاذ بن المثنى العنبري، ومسدد: هو ابن مسرهد، وشيخه يحيى: هو ابن سعيد القطان، وهشام: هو ابن أبي عبد الله الدستوائي.
وأخرجه أبو داود (2367) عن مسدد، بهذا الإسناد.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
راوی پر جرح: محمد بن ایوب، ابو عمر الحوضی، ابومثنیٰ، مسدد، یحییٰ القطان اور ہشام الدستوائی سب ثقہ راوی ہیں۔
حوالہ / مصدر: اسے ابو داود (2367) نے مسدد کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 37/ (22382) و (22432)، والنسائي (3125) من طرق عن هشام الدستوائي، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (37/ 22382) اور نسائی (3125) نے ہشام الدستوائی کے مختلف طریقوں سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1574 سے ماخوذ ہے۔