المستدرك على الصحيحين
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
إِنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ حَقٌّ وَاجِبٌ باب: صدقۂ فطر ایک لازم اور واجب حق ہے۔
حدیث نمبر: 1515
حدَّثَناه أبو الوليد الفقيه، حدثنا محمد بن نُعَيم، حدثنا عبَّاد بن الوليد الغُبَري، حدثنا عبّاد بن زكريا، حدثنا سليمان بن أرقَم، عن الزُّهري، عن قَبِيصةَ بن ذُؤيب، عن زيد بن ثابت قال: خَطَبَنا رسولُ الله ﷺ فقال: "مَن كان عندَه طعامٌ فليتصدَّقْ بصاعٍ من بُرٍّ، أو صاعٍ من شعيرٍ، أو صاعٍ من تمرٍ، أو صاعٍ من دقيقٍ، أو صاعٍ من زَبيب، أو صاعٍ من سُلْت" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”جس کے پاس غلہ موجود ہو وہ ایک صاع گندم، یا ایک صاع جو، یا ایک صاع کھجور، یا ایک صاع آٹا، یا ایک صاع منقہ، یا ایک صاع (بغیر چھلکے والے) جو صدقہ کرے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف جدًّا، سليمان بن أرقم مجمع على ضعفه، وعبَّاد بن زكريا - وهو الصُّرَيمي - مجهول لا يُعرف، قال الدارقطني: لم يروه بهذا الإسناد وهذه الألفاظ غير سليمان بن أرقم، وهو متروك الحديث. أبو الوليد الفقيه: هو حسان بن محمد.
درجۂ حدیث: یہ سند سخت ضعیف ہے۔
راوی پر جرح: سلیمان بن ارقم کے ضعف پر اتفاق ہے اور عباد بن زکریا الصریمی مجہول ہے۔ دارقطنی کے مطابق سلیمان بن ارقم ان الفاظ کے ساتھ روایت کرنے میں منفرد ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔
وأخرجه الدارقطني (2117) عن أحمد بن العباس البغوي، عن عباد بن الوليد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے دارقطنی (2117) نے احمد بن العباس البغوی کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1515 سے ماخوذ ہے۔