المستدرك على الصحيحين
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
التَّغْلِيظُ فِي مَنْعِ الزَّكَاةِ باب: زکوٰۃ نہ دینے پر سخت وعید کا بیان۔
أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا سعيد بن أبي عَرُوبة. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المُثنَّى، حدثنا محمد بن المِنْهال، حدثنا يزيد بن زُرَيع، حدثنا سعيد، عن قَتَادةَ، عن سالم بن أبي الجَعْد الغَطَفاني، عن مَعْدان بن أبي طلحة اليَعمَري، عن ثَوْبان قال: قال رسولُ الله ﷺ: "مَن تَرَكَ بعدَه كَنزًا، مُثِّل له يومَ القيامة شُجاعًا أقرَعَ له زَبِيبتان، يَتْبَعُ فَاهُ، فيقول: وَيلَكَ ما لكَ؟ فيقول: أنا كنزُك الذي تَركتَه بعدَك، فلا يزال يَتبعُه حتى يُلْقِمَه يدَه فيَقْضَمُها، ثم يُتبِعُه سائرَ جسدِه" (1).
هذا حديث صحيحٌ على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيح على شرطه أيضًا:
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے پیچھے کنز (ایسا خزانہ جس کی زکوٰۃ نہ دی ہو) چھوڑا، قیامت کے دن وہ اس کے لیے ایک نہایت زہریلے اور گنجے سانپ کی شکل میں پیش کیا جائے گا جس کی آنکھوں کے اوپر دو سیاہ نقطے ہوں گے، وہ اس کے منہ کا پیچھا کرے گا، بندہ کہے گا: ہائے تیرا برا ہو تو کیا چیز ہے؟ وہ جواب دے گا: میں وہی تیرا خزانہ ہوں جسے تو اپنے پیچھے چھوڑ آیا تھا، وہ مسلسل اس کا پیچھا کرے گا یہاں تک کہ وہ اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دے گا اور وہ اسے چبا ڈالے گا، پھر وہ اس کے باقی جسم کو بھی نگل جائے گا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی ایک صحیح شاہد حدیث بھی ان کی شرط پر موجود ہے:
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ ثوبان رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
وأخرجه ابن حبان (3257) من طريق أمية بن بسطام، عن يزيد بن زريع، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (3257) نے یزید بن زریع کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔