المستدرك على الصحيحين
كتاب الجنائز— نماز جنازہ کا بیان
الْمَيَّتُ يَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ باب: میت اپنے دفن کرنے والوں کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے۔
حدیث نمبر: 1420
حدَّثَناه علي بن حَمْشاذ العدل، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرةَ، عن النبي ﷺ قال: "والذي نَفْسي بيدِه، إنه ليَسْمَعُ خَفْقَ نِعالِهم حين يُوَلُّون عنه"، ثم ذكر الحديث بنحوه، إلّا أنَّ حديث سعيد بن عامر أَتمّ (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! وہ ان کے جوتوں کی چاپ سنتا ہے جب وہ اس سے پیٹھ پھیر کر جا رہے ہوتے ہیں“، پھر راوی نے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت ذکر کی، سوائے اس کے کہ سعید بن عامر کی حدیث زیادہ مکمل ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره كسابقه.
درجۂ حدیث: (1) پچھلی روایت کی طرح "صحیح لغیرہ" ہے۔
وأخرجه مرفوعًا أحمد 14/ (8563) عن عفان، عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد. مختصرًا بقصة سماع الميت قرع النعال.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (8563/14) نے عفان عن حماد بن سلمہ کی سند سے مختصراً روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1420 سے ماخوذ ہے۔