المستدرك على الصحيحين
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
إِذَا كَانَ أَجَلُ أَحَدٍ بِأَرْضٍ أَثْبَتَ اللَّهُ لَهُ إِلَيْهَا حَاجَةً باب: جب کسی کی موت کا وقت کسی سرزمین میں مقرر ہو جاتا ہے تو اللہ اس کے دل میں وہاں جانے کی کوئی ضرورت پیدا فرما دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 128M
وسمعتُ أبا العباس محمد بن يعقوب يقول: سمعت العباس بن محمد الدُّورِيَّ يقول: سمعت يحيى بن معين يقول: اسم أبي عَزَّة يَسَار بن عبدٍ، له صُحْبة، وأما أبو المَليح فإني سمعت عليَّ بن عمر الحافظ يقول: يُلزم البخاريُّ ومسلمٌ إخراجَ حديث أبي المَليح عن أبي عَزَّة، فقد احتجَّ البخاريُّ بحديث أبي المليح عن بُريدة، وحديثُ أبي عَزَّة رواه جماعة من الثِّقات الحفّاظ.
حافظ طلحہ بابر
میں نے ابوالعباس محمد بن یعقوب کو سنا کہ عباس بن محمد دوری کہتے تھے کہ میں نے یحییٰ بن معین کو سنا، وہ فرما رہے تھے: ابو عزہ کا نام یسار بن عبد ہے اور وہ صحابی رسول ہیں، رہا معاملہ ابو ملیح کا، تو میں نے حافظ علی بن عمر (دارقطنی) کو فرماتے سنا: امام بخاری اور مسلم پر «ابو مليح عن ابي عزه» کی حدیث کی تخریج لازم ہے، کیونکہ بخاری نے «ابو مليح عن بريده» کی حدیث سے احتجاج کیا ہے، اور ابو عزہ کی حدیث کو ثقہ حفاظ کی ایک جماعت نے روایت کیا ہے۔