حدیث نمبر: 1210
أخبرَناه أبو بكر بن قُريش، أخبرنا الحسن بن سفيان، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، أخبرنا إبراهيم بن الحَكَم بن أبان، عن أبيه، عن عكرمة، عن ابن عباس، عن النبي ﷺ؛ بمثل حديث موسى بن عبد العزيز عن الحَكَم (2). وقد صحَّت الرواية عن عبد الله بن عمر بن الخطاب: أنَّ رسول الله ﷺ علَّم ابنَ عمِّه جعفرَ بنَ أبي طالب هذه الصلاة كما علَّمها عمَّه العباس:
حافظ طلحہ بابر
ہمیں ابوبکر بن قریش نے خبر دی، انہیں حسن بن سفیان نے، انہیں اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے، انہیں ابراہیم بن حکم بن ابان نے اپنے والد سے، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے ابن عباس سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے، موسیٰ بن عبدالعزیز کی حکم سے مروی حدیث کی طرح روایت کیا۔ اور سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے بھی یہ روایت صحیح ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے چچازاد بھائی جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بھی یہ نماز (صلوٰۃ التسبیح) اسی طرح سکھائی تھی جس طرح اپنے چچا عباس رضی اللہ عنہ کو سکھائی تھی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف كسابقه.
درجۂ حدیث: (2) پچھلی روایت کی طرح سند ضعیف ہے مگر حدیث کا درجہ حسن ہے۔
درجۂ حدیث: (2) پچھلی روایت کی طرح سند ضعیف ہے مگر حدیث کا درجہ حسن ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1210 سے ماخوذ ہے۔