المستدرك على الصحيحين
كتاب صلاة التطوع— نوافل کا بیان
تَحْرِيصُ قِيَامِ اللَّيْلِ باب: قیامُ اللیل (رات کی نماز) کی ترغیب۔
حدیث نمبر: 1182
أخبرنا الحسن بن يعقوب العدلُ، حدثنا الحسين بن محمد بن زياد، حدثنا محمد بن رافع ومحمد بن يحيى، قالا: حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن إسماعيل بن أمية، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن، عن أبي سعيد الخُدْري قال: اعتكف النبي ﷺ في المسجد، فسَمِعهم يَجهَرون بالقراءة، وهو في قُبَّةٍ له، فكَشَفَ السُّتور وقال: "ألا كلُّكم يناجي ربَّه، فلا يُؤذِينَّ بعضُكم بعضًا، ولا يَرفَعنَّ بعضُكم على بعضٍ في القراءة في الصلاة" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مسجد میں اعتکاف فرمایا تو آپ ﷺ نے لوگوں کو بلند آواز میں قرأت کرتے ہوئے سنا جبکہ آپ ﷺ اپنے خیمے میں تھے، پس آپ ﷺ نے پردے ہٹائے اور فرمایا: ”خبردار! تم میں سے ہر کوئی اپنے رب سے مناجات کر رہا ہے، پس تم میں سے کوئی دوسرے کو تکلیف نہ دے اور نہ ہی کوئی دوسرے کے مقابلے میں نماز کی قرأت میں اپنی آواز بلند کرے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. الحسين بن محمد بن زياد: هو القباني، ومحمد بن رافع: هو ابن أبي زيد النيسابوري، ومحمد بن يحيى: هو الذهلي، وإسماعيل بن أمية: هو ابن عمرو بن سعيد الأموي.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ حسین القبانی، محمد بن رافع، محمد بن یحییٰ الذہلی اور اسماعیل بن امیہ اس کے ثقہ راوی ہیں۔
وأخرجه النسائي (8038) عن محمد بن رافع وحده، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے نسائی (8038) نے محمد بن رافع کی سند سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 18/ (11896)، وأبو داود (1232) من طريق عبد الرزاق، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (11896/18) اور ابوداؤد (1232) نے عبدالرزاق کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وفي الباب عن ابن عمر عند أحمد 8/ (4928)، وإسناده صحيح.
متابعات و شواہد: ابن عمر کی روایت مسند احمد (4928/8) میں صحیح سند سے موجود ہے۔
وعن البياضي عند أحمد 31/ (19022)، والنسائي (8037)، وهو صحيح، وانظر الكلام عليه في "المسند".
متابعات و شواہد: حضرت بیاضی کی روایت احمد (19022/31) اور نسائی میں صحیح سند سے مروی ہے۔
وعن علي بن أبي طالب عند أحمد 2/ (663)، وإسناده ضعيف.
متابعات و شواہد: حضرت علی کی روایت مسند احمد (663/2) میں ضعیف سند سے موجود ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1182 سے ماخوذ ہے۔