المستدرك على الصحيحين
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
التشديد على التخلف عن الجمعة باب: جمعہ کی نماز سے پیچھے رہ جانے پر سخت وعید۔
حدیث نمبر: 1096
حدثنا أبو بكر إسماعيل بن محمد الفقيه بالرَّيّ، حدثنا أبو حاتم محمد بن إدريس، حدثنا أبو سَلَمة التَّبُوذكي، حدثنا ناصِح بن العلاء، حدثني عمار بن أبي عمار، قال: مررتُ بعبد الرحمن بن سَمُرة يوم الجمعة وهو على نهرٍ يُسيِّل الماءَ مع غِلمانِه ومَوالِيهِ، فقلت له: يا أبا سعيدٍ، الجمعةَ! فقال: قال رسول الله ﷺ: "إذا كان مطرٌ وابلٌ، فصلُّوا في رِحالِكم" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وناصح بن العلاء هذا بصريٌّ ثقة، إنما المطعونُ فيه ناصحٌ أبو عبد الله المُحَلِّميّ الكوفي، فإنه روى عن سِماك بن حَرْب المناكير.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1084 - ضعفه النسائي يعني ناصح بن العلاء وقال البخاري منكر الحديثحافظ طلحہ بابر
عمار بن ابی عمار بیان کرتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا جبکہ وہ اپنے غلاموں اور خادموں کے ساتھ نہر کا پانی چلا رہے تھے، میں نے ان سے کہا: اے ابوسعید! جمعہ (کا وقت ہے)! تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”جب موسلا دھار بارش ہو تو تم اپنی قیام گاہوں میں ہی نماز پڑھ لیا کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ ناصح بن علاء ثقہ بصری ہیں، جبکہ ناصح ابو عبداللہ محلمی کوفی پر جرح کی گئی ہے کیونکہ وہ سماک بن حرب سے منکر روایات نقل کرتے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل ناصح بن العلاء، فهو مختلَف فيه. أبو سلمة التبوذكي: هو موسى بن إسماعيل، ومحمد بن إدريس: هو أبو حاتم الرازي الحافظ.
درجۂ حدیث: (2) ناصح بن العلاء کی وجہ سے متابعات میں سند "حسن" ہے۔ ابوسلمہ التبوذکی سے مراد موسیٰ بن اسماعیل ہیں۔
وأخرجه أحمد 34/ (20620)، وابنه عبد الله (20621) من طريقين عن ناصح، بهذا الإسناد.
وفي باب ترك الجمعة لعذر عن ابن عباس عند البخاري (901)، ومسلم (699)، وسلف في "المستدرك" برقم (1061).
حوالہ / مصدر: اسے احمد (20620/34) اور ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کیا ہے۔ عذر کی بنا پر جمعہ چھوڑنے کی تائید بخاری و مسلم (نمبر 1061) میں ابن عباس سے مروی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1096 سے ماخوذ ہے۔