حدیث نمبر: 1264
1264 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُقْرِئُ، ثنا الْقَاضِي أَبُو عِمْرَانَ، مُوسَى بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَلِيلٍ الدَّقَّاقُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ، ثنا الثَّوْرِيُّ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِي، أبنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ، ثنا الْقَاضِي يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَخَيْرُ مَتَاعِهَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا ساز و سامان ہے اور اس کا بہترین سامان نیک عورت ہے۔“
حدیث نمبر: 1265
1265 - وَأَنَاهُ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ أنا أَبُو جَعْفَرٍ، عُمَرُ بْنُ عِرَاكٍ، نا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ، نا أَبُو الطَّاهِرِ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنِي رِشْدِينُ، عَنِ ابْنِ أَنْعَمَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَأَفْضَلُ مَتَاعِ الدُّنْيَا امْرَأَةٌ صَالِحَةٌ» وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ الْهَمْدَانِيِّ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، نَا حَيْوَةُ، أَخْبَرَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا ساز و سامان ہے اور دنیا کا افضل سامان نیک عورت ہے۔“ اسے مسلم نے بھی اپنی سند کے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا ساز و سامان ہے اور دنیا کا بہترین سامان نیک عورت ہے۔“
وضاحت:
تشریح: -
اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ نیک بیوی دنیا کی بہترین نعمت ہے کیونکہ وہ نہ صرف دنیا کے معاملات میں اپنے شوہر کے لیے ایک اچھی مشیر ثابت ہوتی ہے بلکہ آخرت کے معاملات میں بھی اپنے خاوند کے ساتھ تعاون کرتی ہے، اس لیے اگر انسان کو دنیا و آخرت کی کامیابی مطلوب ہے تو وہ عورت کا انتخاب کرتے وقت پابند شریعت کو ترجیح دے، محض حسن و جمال یا حسب و نسب یا مال و دولت پر ہی نظر نہ رکھے بلکہ دین کو مقدم رکھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”عورت کے ساتھ نکاح چار خصلتوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، اس کے حسب کی وجہ سے، اس کے جمال کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں تو دین دار عورت کے ساتھ کامیابی حاصل کر۔ “ [بخاري: 5090]