کتب حدیث › مسند الشهاب › ابواب ❮کتاب:صحيح البخاريصحيح مسلمسنن ابي داودسنن ابن ماجهسنن نسائيسنن ترمذيصحيح ابن خزيمهصحیح ابن حبانمسند احمدموطا امام مالك رواية يحييٰموطا امام مالك رواية ابن القاسمسنن دارميسنن الدارقطنيسنن سعید بن منصورمصنف ابن ابي شيبهالمنتقى ابن الجارودالادب المفردصحيح الادب المفردمشكوة المصابيحبلوغ المراماللؤلؤ والمرجانشمائل ترمذيصحيفه همام بن منبهسلسله احاديث صحيحهمجموعه ضعيف احاديثمختصر صحيح بخاريمختصر صحيح مسلممختصر حصن المسلممسند الإمام الشافعيمسند الحميديمسند اسحاق بن راهويهمسند عبدالله بن مباركمسند الشهابمسند عبدالرحمن بن عوفمسند عبدالله بن عمرمسند عمر بن عبد العزيزالفتح الربانیمعجم صغير للطبرانيحدیث نمبر:جائیں❯ فہرستِ ابواب — مسند الشهاب «مَا أَكْرَمَ شَابٌّ شَيْخًا لِسِنِّهِ إِلَّا قَيَّضَ اللَّهُ لَهُ عِنْدَ شَيْبِهِ مَنْ يُكْرِمُهُ» باب: جو نوجوان کسی بوڑھے شخص کی اس کی عمر کی وجہ سے عزت کرے گا اللہ تعالیٰ اس (نوجوان) کے بڑھاپے میں اس کے لئے ایسا شخص مقرر فرما دے گا جو اس کی عزت کرے گا حدیث 801–802 مَا امْتَلَأَتْ دَارٌ حَبَرَةً إِلَّا امْتَلَأَتْ عِبْرَةً باب: جو گھر خوشیوں سے بھرتا ہے وہ عبرت ونصیحت سے ضرور بھرتا ہے حدیث 803–803 مَا اسْتَرْعَى اللَّهُ عَبْدًا رَعِيَّةً فَلَمْ يُحِطْهَا بِنُصْحِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ باب: جس بندے کو اللہ نے عوام کا حاکم بنایا پھر اس نے ان کی خیر خواہی نہ کی اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے حدیث 804–804 مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيهِ اللَّهُ رَعِيَّةً يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ غَاشًّا لِرَعِيَّتِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ باب: جس بندے کو اللہ تعالیٰ ٰ عوام کا حاکم بنائے (اور ) وہ اپنی موت کے دن اس حال میں مرے کہ اپنی عوام کو دھوکا دینے والا ہوتو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے ۔ حدیث 805–806 مَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ وَزِيرٍ صَالِحٍ مَعَ إِمَامٍ يُطِيعُهُ وَيَأْمُرُهُ بِذَاتِ اللَّهِ تَعَالَى باب: مسلمانوں میں سے کوئی آدمی نیک وزیر سے زیادہ اجر والا نہیں جو کسی حاکم کے ساتھ رہے اس کی اطاعت کرے اور اسے ذات باری تعالیٰ ٰ کی اطاعت کرنے کا حکم دے حدیث 807–808 مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَهُ ذَنْبٌ يُصِيبُهُ الْفَيْنَةَ بَعْدَ الْفَيْنَةَ، لَا يُفَارِقُهُ حَتَّى يُفَارِقَ الدُّنْيَا، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ خُلِقَ نَسَّاءً إِذَا ذُكِّرَ ذَكَرَ باب: ہر مؤمن کا کوئی نہ کوئی ایسا گناہ ہوتا ہے جسے وہ وقتاً فوقتاً کرتا رہتا ہے وہ اسے نہیں چھوڑتا حتیٰ کہ دنیا چھوڑ جاتا ہے اور بے شک مومن بہت بھولنے والا پیدا کیا گیا ہے جب ، اسے (توبہ کی ) یاد دہانی کرائی جائے تو وہ یاد کر لیتا ہے ۔ حدیث 809–809 مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ إِلَّا بِجَنْبَتَيْهَا مَلَكَانِ يَقُولَانِ: اللَّهُمَّ عَجِّلْ لِمُنْفِقٍ خَلَفًا، وَعَجِّلْ لِمُمْسِكٍ تَلَفًا باب: جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کے دو پہلوؤں میں دو فرشتے ہوتے ہیں جو کہتے ہیں : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو جلد نعم البدل عطا فرما اور کنجوسی کرنے والے کے مال کو جلد تلف کر دے حدیث 810–810 مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ فِي زَرِيبَةِ غَنَمٍ بِأَسْرَعَ فِيهَا مِنْ حُبِّ الشَّرَفِ وَالْمَالِ فِي دِينِ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ باب: دو خونخوار بھیڑیے جو بکریوں کے باڑے میں ہوں اس میں (نقصان کرنے میں ) وہ بھی اتنی جلدی نہیں کرتے جتنی کہ مال و جاہ کی محبت مسلمان بندے کے دین میں (نقصان پہنچانے میں ) کرتی ہے حدیث 811–813 مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ باب: دین میں فقہ ( سمجھ داری) سے افضل اللہ کی کوئی عبادت نہیں کی گئی حدیث 814–814 مَا مِنْ شَيْءٍ أُطِيعُ اللَّهَ فِيهِ بِأَعْجَلَ ثَوَابًا مِنْ صِلَةِ الرَّحِمِ باب: صلہ رحمی سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں جس میں اللہ کی اطاعت کی جائے اور اس کا ثواب جلد ملے حدیث 815–815 مَا فَتْحَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتْحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ فَاسْتَغْنُوا باب: جو آدمی اپنے اوپر مانگنے کا دروازہ کھول لے اللہ اس پر فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے لہٰذا تم بے نیازی اختیار کرو حدیث 816–822 مَا يَنْتَظِرُ أَحَدُكُمْ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا غِنًى مُطْغِيًا باب: تم میں سے ہر ایک بس حد سے تجاوز کر دینے والی تو نگری کا منتظر ہے حدیث 823–824 مَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ وَصَبٌ وَلَا نَصَبٌ وَلَا سَقَمٌ وَلَا أَذًى وَلَا حُزْنٌ حَتَّى الْهَمَّ يَهُمُّهُ إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ مِنْ خَطَايَاهُ باب: مومن کو جو بھی کوئی تھکاوٹ مرض بخار ، تکلیف اور غم پہنچتا ہے حتیٰ کہ وہ پریشانی جو اسے رنجیدہ کر دے تو اللہ اس کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے حدیث 825–825 مَا تَزَالُ الْمَسْأَلَةُ بِالْعَبْدِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَمَا فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ باب: بندہ ہمیشہ مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ الله تعالیٰ ٰ سے جاملتا ہے ( روز قیامت وہ اس حال میں اللہ سے ملے گا) کہ اس کے چہرے پر گوشت کا کوئی ٹکڑا نہیں ہوگا حدیث 826–826 لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ باب: مومن ایک بل سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا حدیث 827–828 لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ باب: جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا حدیث 829–830 «لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ، وَلَا يَزِيدُ فِي الْعُمُرِ إِلَّا الْبِرُّ» باب: دعا ہی قضا کو ٹال سکتی ہے اور نیکی ہی عمر دراز کرسکتی ہے حدیث 831–833 لَا حَلِيمَ إِلَّا ذُو عَثْرَةٍ باب: بردباری ٹھوکریں کھانے ہی سے آتی ہے حدیث 834–835 لَا فَقْرَ أَشَدُّ مِنَ الْجَهْلِ باب: جہالت سے بڑھ کر کوئی فقر نہیں حدیث 836–838 لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ باب: بلوغت کے بعد یتیمی نہیں رہتی حدیث 839–839 لَا حَلِفَ فِي الْإِسْلَامِ باب: اسلام میں ( جاہلیت والا نیا ) کوئی عہد و پیمان نہیں حدیث 840–841 لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ باب: اسلام میں صرورہ (گوشہ نشینی اختیار کرنا، شادی نہ کرنا یا استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا) نہیں حدیث 842–843 لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ باب: فتح (مکہ ) کے بعد ہجرت نہیں حدیث 844–847 لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ باب: جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں حدیث 848–850 لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ باب: دم صرف نظر یا ڈنگ کی وجہ سے ہے حدیث 851–851 لَا هِجْرَةَ فَوْقَ ثَلَاثٍ باب: تین دن سے زیادہ ترک تعلق (جائز) نہیں ہے حدیث 852–852 لَا كَبِيرَةَ مَعَ اسْتِغْفَارٍ باب: استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی گناہ صغیر نہیں رہتا حدیث 853–853 لَا هَمَّ إِلَّا هَمُّ الدِّينِ باب: قرض کے غم کے سوا کوئی غم نہیں حدیث 854–854 لَا فَاقَةَ لِعَبْدٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ باب: اس شخص کے لیے کوئی فاقہ نہیں جو قرآن پڑھتا ہے حدیث 855–855 لَا يَنْتَطِحُ فِيهَا عَنْزَانِ باب: اس میں دو بکریوں کے سر بھی نہیں ٹکرائیں گے (یعنی اس معاملے میں دو رائے نہیں ہیں) حدیث 856–858 لَا يُغْنِي حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ باب: احتیاط تقدیر سے بچا نہیں سکتی حدیث 859–862 لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ باب: مومن دھو کے سے قتل نہیں کرتا حدیث 863–863 لَا يُفْلِحُ قَوْمٌ تَمْلِكُهُمُ امْرَأَةٌ باب: وہ قوم فلاح نہیں پاسکتی جس پر عورت حکمرانی کرے حدیث 864–865 لَا يَنْبَغِي لِمُؤْمِنٍ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ باب: مومن کے شایان شان نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے حدیث 866–867 «لَا يَنْبَغِي لِلصِّدِّيقِ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا» باب: صدیق کے شایان شان نہیں کہ وہ بڑا لعنت کرنے والا ہو حدیث 868–868 لَا يَنْبَغِي لِذِي الْوَجْهَيْنِ أَنْ يَكُونَ أَمِينًا عِنْدَ اللَّهِ باب: دو رُخے آدمی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ا للہ ہاں امین ہو حدیث 869–869 لَا يَصْلُحُ الْمَلَقُ إِلَّا لِلْوَالِدَيْنِ باب: عجز و بے بسی کا اظہار والدین اور عادل حکمران کے سامنے ہی مناسب ہے حدیث 870–870 لَا تَصْلُحُ الصَّنِيعَةُ إِلَّا عِنْدَ ذِي حَسَبٍ أَوْ دِينٍ باب: بھلائی کرنا کسی خاندانی یا دیندار شخص کے پاس ہی مناسب ہے حدیث 871–872 لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ باب: خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہیں حدیث 873–873 لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ باب: وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کی ایذا رسانیوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہ ہو حدیث 874–875 لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ باب: چغل خور جنت میں نہیں جائے گا حدیث 876–876 لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُرَوِّعَ مُسْلِمًا باب: کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے حدیث 877–879 لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ باب: کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ترک تعلق رکھے حدیث 880–883 لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ باب: کسی مال دار شخص کے لیے صدقہ لینا حلال نہیں حدیث 884–885 لَا يَهْلِكُ النَّاسُ حَتَّى يُعْذِرُوا مِنْ أَنْفُسِهِمْ باب: لوگ اس وقت تک ہرگز ہلاک نہ ہوں گے جب تک ان کی نافرمانیوں کی کثرت نہ ہو جائے حدیث 886–886 لَا يَسْتَقِيمُ إِيمَانُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ باب: کسی شخص کا ایمان اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک اس کا دل درست نہ ہو جائے حدیث 887–887 لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ باب: بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے اسی طرح خیر و بھلائی پسند نہ کرے جس طرح اپنے لیے کرتا ہے حدیث 888–889 لَا يَبْلُغُ الْعَبْدُ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ باب: بندہ اس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا جب تک یہ یقین نہ کر لے کہ بے شک جو کچھ اسے پہنچا ہے وہ اس سے چوک نہیں سکتا تھا اور جو اسے نہیں پہنچا وہ اسے ( کسی صورت) پہنچ نہیں سکتا تھا حدیث 890–891 لَا يَسْتَكْمِلُ الْعَبْدُ الْإِيمَانَ حَتَّى تَكُونَ فِيهِ ثَلَاثُ خِصَالٍ باب: بندہ اس وقت تک ایمان کو مکمل نہیں کر سکتا جب تک اس میں تین خصلتیں نہ ہوں : تنگدستی میں خرچ کرنا ، اپنے نفس کے ساتھ انصاف کرنا اور سلام کو عام کرنا حدیث 892–892 لَا يَسْتَكْمِلُ أَحَدُكُمْ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَخْزُنَ لِسَانَهُ باب: تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک ایمان کی حقیقت مکمل نہیں کر سکتا جب تک اپنی زبان قابو میں نہ کر لے حدیث 893–893 لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَ باب: اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا حدیث 894–894 لَا يَشْبَعُ الْمُؤْمِنُ دُونَ جَارِهِ باب: مومن اپنے پڑوسی کو ( بھوکا ) چھوڑ کر شکم سیر نہیں ہوتا حدیث 895–896 لَا يَشْبَعُ عَالِمٌ مِنْ عِلْمٍ حَتَّى يَكُونَ مُنْتَهَاهُ الْجَنَّةَ باب: عالم علم سے سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کی انتہا جنت ہوتی ہے حدیث 897–897 لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً باب: ( دنیا کا) معاملہ مزید سنگین ہی ہوتا جائے گا حدیث 898–902 لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ إِلَّا وَالَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ باب: لوگوں پر جو بھی دور آئے گا وہ اپنے سے پہلے دور سے برا ہوگا حدیث 903–903 لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَقِلَّ الرِّجَالُ باب: قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ مرد کم اور عورتیں زیادہ نہ ہو جائیں حدیث 904–904 لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ باب: جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے تو اللہ روز قیامت اس کی پردہ پوشی فرمائے گا حدیث 905–906 لَاخَيْرَ فِي صُحْبَةِ مَنْ لَا يَرَى لَكَ مِنَ الْحَقِّ مِثْلَ الَّذِي تَرَى لَهُ باب: اس شخص کی صحبت میں کوئی بھلائی نہیں جو تیرے لیے اسی طرح خیر کا خواہش مند نہ ہو جس طرح تو اس کے لیے ہے حدیث 907–907 لَا تَذْهَبُ حَبِيبَتَا عَبْدٍ فَيَصْبِرُ وَيَحْتَسِبُ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ باب: جس بندے کی دو محبوب چیزیں (آنکھیں) چلی جائیں پھر وہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہوگا حدیث 908–908 لَا يَبْلُغُ الْعَبْدُ أَنْ يَكُونَ مِنَ الْمُتَّقِينَ حَتَّى يَدَعَ مَا لَا بَأْسَ بِهِ حَذَرًا لِمَا بِهِ الْبَأْسُ باب: بندہ اس وقت تک متقی لوگوں کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ مشکوک امور سے بچنے کے لیے ان امور کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں کوئی حرج نہیں ہے حدیث 909–912 لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ باب: میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آجائے حدیث 913–914 لَا تَزَالُ نَفْسُ الرَّجُلِ مُعَلَّقَةً بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ باب: بندے کی روح اس کے قرض کی وجہ سے ہمیشہ معلق رہتی ہے جب تک کہ اس کی طرف سے ادا نہ کردیا جائے حدیث 915–915 لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلَاةَ باب: بندہ جب تک نماز کا انتظار کرتا ہے وہ برابر نماز ہی میں رہتا ہے حدیث 916–916 لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لِأَخِيكَ فَيُعَافِيَهُ اللَّهُ وَيَبْتَلِيَكَ باب: اپنے بھائی کی تکلیف پر خوشی کا اظہار مت کر ( کہیں ایسا نہ ہو ) کہ اسے اللہ تعالیٰ ٰ عافیت دے دے اور تجھے آزمائش میں ڈال دے حدیث 917–919 لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ باب: زمانے کو گالی نہ دو کیونکہ اللہ ہی زمانہ (یعنی زمانے کا خالق ) ہے حدیث 920–921 لَا تَسُبُّوا السُّلْطَانَ، فَإِنَّهُ فَيْءُ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ باب: حاکم کو گالی نہ دو کیونکہ وہ اللہ کا اس کی زمین میں سایہ ہے حدیث 922–922 لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا باب: مُردوں کو گالی نہ دو کیونکہ انہوں نے جو آگے بھیجا ہے اسے وہ حاصل کر چکے ہیں حدیث 923–924 لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْأَحْيَاءَ باب: مُردوں کو گالی نہ دو کہ (اس سے ) تم زندوں کو تکلیف دو گے حدیث 925–925 لَا يَرُدُّ الرَّجُلُ هَدِيَّةَ أَخِيهِ، فَإِنْ وَجَدَ فَلْيُكَافِئْهُ باب: آدمی اپنے بھائی کا ہدیہ واپس نہ کرے پھر اگر وہ (اپنے پاس کچھ ) پائے تو ضرور اچھا بدلہ دے حدیث 926–926 لَا تَمْسَحْ يَدَكَ بِثَوْبِ مَنْ لَا تَكْسُو باب: اس شخص کے کپڑے سے اپنا ہاتھ مت صاف کر جس کو تو نے پہنایا نہیں حدیث 927–928 لَا تَرُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ باب: سائل کو ( خالی ہاتھ ) نہ لوٹاؤ اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو حدیث 929–932 لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ باب: مسلمانوں کی غیبت نہ کرو حدیث 933–933 لَا تَخْرِقَنَّ عَلَى أَحَدٍ سِتْرًا باب: کسی کا عیب ہرگز نہ ظاہر کرو حدیث 934–934 لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا باب: نیکی کے کسی بھی کام کو ہرگز نہ حقیر سمجھو حدیث 935–935 لَا تُوَاعِدْ أَخَاكَ مَوْعِدًا فَتُخْلِفَهُ باب: اپنے بھائی سے ایسا وعدہ نہ کر جس کی تو خلاف ورزی کرے حدیث 936–936 لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ لِضُرٍّ نَزَلَ بِهِ باب: تم میں سے کوئی شخص کسی تکلیف کی وجہ سے جو اسے پہنچی ہو موت کی تمنا ہرگز نہ کرے حدیث 937–937 لَا يَمُوتَنَّ أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يُحْسِنُ الظَّنَّ بِاللَّهِ باب: ہر شخص کو بس اس حال میں موت آئے کہ وہ اللہ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو حدیث 938–938 لَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَنَاجَشُوا باب: ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور نہ خریداری کی نیت کے بغیر بولی میں اضافہ کرو حدیث 939–939 لَا تَكُونُوا عَيَّابِينَ وَلَا مَدَّاحِينَ باب: تم عیب جوئی کرنے والے بنو نہ مدح وتعریف کرنے والے حدیث 940–940 لَا تَعْجَبُوا بِعَمَلِ عَامَلٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَ يُخْتَمُ لَهُ باب: کسی عمل کرنے والے کے عمل پر اس وقت تک تعجب نہ کرو جب تک تم یہ نہ دیکھ لو کہ اس کا خاتمہ کس عمل پر ہو رہا ہے حدیث 941–941 لَا يُعْجِبُكُمْ إِسْلَامُ رَجُلٍ حَتَّى تَعَلَّمُوا كُنْهَ عَقْلِهِ باب: کسی شخص کا اسلام تمہیں اس وقت تک بھلا نہ لگے جب تک تم یہ نہ جان لو کہ اس کی عقل کی گہرائی کتنی ہے حدیث 942–943 لَا تَجْعَلُونِي كَقَدَحِ الرَّاكِبِ باب: مجھے سوار (مسافر) کے پیالہ کی طرح مت بناؤ حدیث 944–944 لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ مَهَابَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُومَ بِالْحَقِّ إِذَا عَلِمَهُ باب: لوگوں کا خوف تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے ہرگز نہ روکے جبکہ وہ اسے جانتا ہو حدیث 945–945 لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّ ثَالَثُهُمَا الشَّيْطَانُ باب: کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ علیحدگی اختیار نہ کرے کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے حدیث 946–946 لَا تُرْضِيَنَّ أَحَدًا بِسَخَطِ اللَّهِ باب: اللہ کی ناراضی سے کسی کو ہرگز راضی نہ کر حدیث 947–947 لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ باب: امارت نہ مانگنا حدیث 948–948 لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ الْوَلَدُ غَيْظًا باب: قیامت قائم نہ ہوگی جب تک کہ اولاد غیظ وغضب کا باعث نہ بنے حدیث 949–949 لَنْ يَهْلِكَ امْرُؤٌ بَعْدَ مَشُورَةٍ باب: مشورے کے بعد بندہ ہرگز بر باد نہیں ہوتا حدیث 950–950 لَنْ تَهْلِكَ الرَّعِيَّةُ وَإِنْ كَانَتْ ظَالِمَةً باب: رعایا ہرگز ہلاک نہ ہوگی خوہ وہ ظالم ہو حدیث 951–951 وَإِيَّاكَ وَمَا يُعْتَذَرُ مِنْهُ باب: اس چیز سے بچو جس سے (بعد میں ) معذرت کرنی پڑے حدیث 952–952 إِيَّاكُمْ وَالْمَدْحَ فَإِنَّهُ الذَّبْحُ باب: مدح سرائی سے بچو کیونکہ یہ ذبح کرنا ہے حدیث 953–954 إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ باب: معمولی سمجھے جانے والے گناہوں سے بچو حدیث 955–955 إِيَّاكَ وَمُشَاوَرَةَ النَّاسِ باب: لوگوں کی رائے لینے سے بچو حدیث 956–956 إِيَّاكُمْ وَخَضْرَاءَ الدِّمَنِ باب: گندی جگہوں میں پیدا ہونے والے سبزے سے بچو حدیث 957–957 إِيَّاكُمْ وَالدَّيْنَ باب: قرض سے بچو حدیث 958–958 إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ باب: بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے حدیث 959–959 إِيَّاكُمْ وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ وَإِنْ كَانَ كَافِرًا باب: مظلوم کی بددعا سے بچو خواہ وہ کافر ہی ہو حدیث 960–960 إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا باب: بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں حدیث 961–966 إِنَّ أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ باب: بے شک میری امت امت مرحومہ ہے حدیث 967–970 إِنَّ حُسْنَ الْعَهْدِ مِنَ الْإِيمَانِ باب: دوستی نبھانا ایمان میں سے ہے حدیث 971–972 إِنَّ حُسْنَ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَةِ باب: بے شک حسن ظن حسن عبادت میں سے ہے حدیث 973–974 إِنَّ الْعُلَمَاءَ وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِ باب: بے شک علماء انبیاء کے وارث ہیں حدیث 975–975 إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ باب: بے شک دین آسان ہے حدیث 976–976 إِنَّ دِينَ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ باب: بے شک اللہ کا دین سیدھا اور آسان ہے حدیث 977–977 إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ باب: بے شک سب سے جلد جس بھلائی کا بدلہ ملتا ہے وہ صلہ رحمی ہے حدیث 978–978 إِنَّ الْحِكْمَةَ تَزِيدُ الشَّرِيفَ شَرَفًا باب: بے شک حکمت شریف آدمی کی شرافت میں اضافہ کرتی ہے حدیث 979–979 إِنَّ مُحَرِّمَ الْحَلَالِ كَمُحَلِّلِ الْحَرَامِ باب: بے شک حلال چیز کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے حرام کو حلال کرنے والا حدیث 980–981 إِنَّ أَحْسَابَ أَهْلِ الدُّنْيَا هَذَا الْمَالُ باب: بے شک دنیا والوں کا حسب یہ مال ہے حدیث 982–982 إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا باب: بے شک صاحب حق کوبات کرنے کا حق ہے حدیث 983–984 إِنَّ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ مِنْ أَعْمَالِ أَهْلِ الْجَنَّةِ باب: بے شک اعلیٰ اخلاق اہل جنت کے اعمال میں سے ہیں حدیث 985–985 إِنَّ أَحْسَنَ الْحُسْنِ الْخُلُقُ الْحَسَنُ باب: بے شک بہترین حسن، حسن خلق ہے ۔ حدیث 986–986 إِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ باب: بے شک قوم کا آزاد کردہ غلام انہی میں شمار ہوتا ہے حدیث 987–988 إِنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ باب: بے شک اہل جنت کی اکثریت بھولے بھالے لوگوں کی ہوگی حدیث 989–990 إِنَّ أَقَلَّ سَاكِنِي الْجَنَّةِ النِّسَاءُ باب: بے شک جنت کے رہنے والوں میں عورتیں بہت کم ہیں حدیث 991–991 إِنَّ الْمَعُونَةَ تَأْتِي الْعَبْدَ مِنَ اللَّهِ عَلَى قَدْرِ الْمُؤْنَةِ باب: بے شک بندے پر مدد ذمہ داری کے بقدر آتی ہے حدیث 992–992 إِنَّ أَبَرَّ الْبِرِّ أَنْ يَصِلَ الرَّجُلُ أَهْلَ وُدِّ أَبِيهِ باب: بے شک سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ آدمی اپنے والدکے دوستوں سے صلہ رحمی کرے حدیث 993–994 إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ باب: بے شک شیطان ابن آدم (کے اندر ) اس طرح دوڑتا ہے جس طرح خون گردش کرتا ہے حدیث 995–995 إِنَّ أَشْكَرَ النَّاسِ لِلَّهِ أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ باب: بے شک لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر گزار وہ ہے جو لوگوں کا زیادہ شکر ادا کرنے والا ہو حدیث 996–998 إِنَّ إِعْطَاءَ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةٌ باب: بلاشبہ اس مال کا ملنا آزمائش ہے حدیث 999–999 إِنَّ عَذَابَ هَذِهِ الْأُمَّةِ جُعِلَ فِي دُنْيَاهَا باب: بے شک اس امت کا عذاب اس کی دنیا میں رکھ دیا گیا ہے حدیث 1000–1000 اس باب کی تمام احادیث ❮ پچھلا باب اگلا باب ❯