848 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الْبَزَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ، جَعْفَرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَزَّارُ، ثنا عَفَّانُ، ثنا حَمَّادٌ، ثنا مُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔“
849 - وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا ابْنُ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَلَّمَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ: «لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی ہمیں خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔“
850 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَابْنُ أَبِي الْجَحِيمِ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ فَهْمٍ، قَالُوا: نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ: «لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی ہمیں خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں فرمایا: "جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔" [ابن حبان: 194، وسنده صحيح]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں فرمایا: "جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔" [ابن حبان: 194، وسنده صحيح]