حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث601 سے 800
مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا باب: میں نے جہنم جیسی کوئی (خوفناک) جگہ نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا (غفلت کی نیند ) سو رہا ہو اور نہ جنت جیسی کوئی ( نعمتوں والی ) جگہ دیکھی کہ جس کا طالب ( غفلت کی نیند ) سورہا ہو
حدیث نمبر: 791
791 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ، أبنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَدَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جہنم جیسی کوئی (خوفناک) جگہ نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا (غفلت کی نیند) سو رہا ہو اور نہ جنت جیسی کوئی (نعمتوں والی) جگہ دیکھی کہ جس کا طالب (غفلت کی نیند) سو رہا ہو۔“