مسند الشهاب — حدیث نمبر 1152
باب: بے شک روح القدس نے میرے دل میں پھونکا
«إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ نَفَثَ فِي رَوْعِي»
حدیث نمبر: 1152
1152 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُدْفُوِيُّ، أنا أَبُو الطَّيِّبِ، أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُرَيْرِيُّ إِجَازَةً، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ جَرِيرٍ الطَّبَرِيُّ قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ، ثنا حَجَّاجٌ، يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: قَالَ جَابِرٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَنْ يَمُوتَ حَتَّى يَسْتَكْمِلَ رِزْقَهُ، وَلَا تَسْتَبْطِئُوا الرِّزْقَ، وَاتَّقُوا اللَّهَ، وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ، وَخُذُوا مَا حَلَّ وَذَرُوا مَا حَرُمَ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! بے شک تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک ہرگز نہیں مرے گا جب تک اپنا رزق پورا نہ کر لے، اور رزق کو دیر سے آنے والا نہ سمجھو، اللہ سے ڈرو، (رزق کی) طلب میں اچھا طریقہ اختیار کرو، جو حلال ہے اسے لے لو اور جو حرام ہے اسے چھوڑ دو۔“
وضاحت:
فائده: -
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "رزق کو مؤخر نہ سمجھو کیونکہ بندہ اس وقت تک ہرگز نہ مرے گا جب تک اپنے حصہ کے رزق کے آخری ٹکڑے کو نہ پہنچ جائے لہٰذا تم عمدہ (جائز) طریقے سے رزق طلب کرو یعنی حلال پکڑ لو اور حرام ترک کر دو۔" [موارد الظلمان: 1984، 1985، وسنده صحيح]