مسند الشهاب — حدیث نمبر 1151
باب: بے شک روح القدس نے میرے دل میں پھونکا
«إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ نَفَثَ فِي رَوْعِي»
حدیث نمبر: 1151
1151 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، ثنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أبنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَامِيِّ، عَمَّنْ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ نَفَثَ فِي رُوعِي أَنَّ نَفْسًا لَنْ تَمُوتَ حَتَّى تَسْتَكْمِلَ رِزْقَهَا، فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک روح القدس (جبریل علیہ السلام) نے میرے دل میں یہ بات ڈالی ہے کہ کوئی جان اس وقت تک ہرگز نہیں مرے گی جب تک اپنا رزق پورا نہ کر لے، لہٰذا اللہ سے ڈرو اور (رزق کی) طلب میں اچھا طریقہ اختیار کرو۔“