کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: زمین کے کم بارش والے حصوں میں سکونت اور ”صبا“ (مشرقی ہوا) کے ذریعے نصرت کا بیان
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْ لَا أَتَّهِمُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَزِيدُ أَوْ نَوْفَلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أُسْكِنْتُ أَقَلَّ الْأَرْضِ مَطَرًا، وَهِيَ بَيْنَ عَيْنَيِ السَّمَاءِ، عَيْنِ الشَّامِ وَعَيْنِ الْيَمَنِ" .
حافظ محمد فہد
یزید یا نوفل بن عبد اللہ الہاشمی بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کم بارش والی زمین پر ٹھہرایا گیا ہے اور یہ آسمان کے دو چشموں کے درمیان ہے۔ ”شام“ کے چشمہ اور ”عین“ کے چشمہ کے درمیان۔“
أَخْبَرَنَا مَنْ لَا أَتَّهِمُ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْمَدِينَةُ بَيْنَ عَيْنَيِ السَّمَاءِ، عَيْنٍ بِالشَّامِ وَعَيْنٍ بِالْيَمَنِ، وَهِيَ أَقَلُّ الْأَرْضِ مَطَرًا" .
حافظ محمد فہد
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مدینہ آسمان کے دو چشموں کے درمیان ہے، ایک شام کا چشمہ اور دوسرا یمن کا چشمہ اور یہ کم بارش والی زمین ہے۔“
أَخْبَرَنَا مَنْ لَا أَتَّهِمُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "نُصِرْتُ بِالصَّبَا وَكَانَتْ عَذَابًا عَلَى مَنْ قَبْلِي" . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ.
حافظ محمد فہد
محمد بن عمرو سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میری مشرقی ہوا سے مدد کی گئی ہے اور یہ ہوا پہلے لوگوں کے لیے عذاب (لاتی) تھی۔“