کتب حدیث › مسند اسحاق بن راهويه › ابواب › باب: فجر کی سنتیں جماعت کے بعد پڑھنا
❮
❯
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُم۔ وَهُوَ اَبُوْ عَامِرِ الْخَزَّازُ۔ عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اُقِیْمَتِ الصَّلَاةُ، وَلَمْ اَکُنْ صَلَّیْتُ رَکَعَتَیْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ، فَقُمْتُ اُصَلِّیْهِمَا، فَمَرَّبِی وَقَالَ: اَتُصَلِّی الصُّبْحَ اَرْبَعًا، قِیْلَ لِصَالِحٍ: مَنْ قَالَ؟ قَالَ: النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: نماز کے لیے اقامت ہو گئی لیکن میں نے نماز فجر سے پہلے والی دو رکعتیں (سنتیں) نہیں پڑھی تھیں (سلام پھرنے کے بعد)، پس میں کھڑا ہوا اور انہیں پڑھنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”کیا تم فجر کی نماز چار رکعتیں پڑھو گے؟“ صالح (راوی) سے کہا گیا: یہ کس نے کہا تھا؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔
حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الصلوٰة / حدیث: 197
تخریج حدیث «مسند احمد : 354/1 . قال شعيب الارناوط : اسناده حسن .»
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا اَیُّوْبُ عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ، اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِرَجُلٍ، فَذَکَرَ مِثْلَهٗ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: پس راوی نے حدیث سابق کے مثل ذکر کیا۔
حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الصلوٰة / حدیث: 198
تخریج حدیث «السابق»