❮
❯
حدیث نمبر: 17755
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ أَخْبَرَنِي ، قَالَ : سَمِعْتُ شُرَحْبِيلَ ابْنَ شُفْعَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ الطَّاعُونَ وَقَعَ ، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : إِنَّهُ رِجْسٌ ، فَتَفَرَّقُوا عَنْهُ . وَقَالَ شُرَحْبِيلُ ابْنُ حَسَنَةَ : إِنِّي قَدْ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَمْرٌو أَضَلُّ مِنْ جَمَلِ أَهْلِهِ . وَرُبَّمَا ، قَالَ شُعْبَةُ : أَضَلُّ مِنْ بَعِيرِ أَهْلِهِ ، وَإِنَّهُ قَالَ : " إِنَّهَا رَحْمَةُ رَبِّكُمْ ، وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ ، وَمَوْتُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ ، فَاجْتَمِعُوا وَلَا تَفَرَّقُوا عَنْهُ " . قَالَ : فَبَلَغَ ذَلِكَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، فَقَالَ : صَدَقَ .
مولانا ظفر اقبال

شرحبیل بن شفعہ رحمہ اللہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ طاعون کی وباء پھیلی تو حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ ایک عذاب ہے، اس لئے تم اس سے منتشر ہو جاؤ، حضرت شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمنشینی پائی ہے، عمرو تو اپنے گھر کے اونٹ سے بھی زیادہ بیوقوفی کی بات کر رہے ہیں، یہ تو تمہارے رب کی رحمت، تمہارے نبی کی دعاء اور تم سے پہلے کے نیک لوگوں کی موت ہے، اس لئے اکٹھے رہو اور اس سے منتشر نہ ہو، حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے سچ کہا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17755
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: صحيح، وهذا إسناد حسن