مسند احمد
مسند الشاميين
حَدِيثُ شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ ابْنِ شُفْعَةَ ، قَالَ : وَقَعَ الطَّاعُونُ ، فَقَالَ : عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ إِنَّهُ رِجْسٌ ، فَتَفَرَّقُوا عَنْهُ . فَبَلَغَ ذَلِكَ شُرَحْبِيلَ ابْنَ حَسَنَةَ ، فَقَالَ : " لَقَدْ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَمْرٌو أَضَلُّ مِنْ بَعِيرِ أَهْلِهِ ، إِنَّهُ دَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ ، وَرَحْمَةُ رَبِّكُمْ ، وَمَوْتُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ ، فَاجْتَمِعُوا لَهُ وَلَا تَفَرَّقُوا عَنْهُ " . فَبَلَغَ ذَلِكَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، فَقَالَ : صَدَقَ .شرحبیل بن شفعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ طاعون کی وباء پھیلی تو حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ ایک عذاب ہے، اس لئے تم اس سے منتشر ہو جاؤ، حضرت شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمنشینی پائی ہے، عمرو تو اپنے گھر کے اونٹ سے بھی زیادہ بیوقوفی کی بات کر رہے ہیں، یہ تو تمہارے نبی کی دعاء، تمہارے رب کی رحمت اور تم سے پہلے کے نیک لوگوں کی موت ہے، اس لئے اس کے سامنے اکٹھے رہو اور اس سے منتشر نہ ہو، حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے سچ کہا۔