مسند احمد
مسند الشاميين
حَدِيثُ شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حدیث نمبر: 17756
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي مُنِيبٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، قَالَ : فِي الطَّاعُونِ فِي آخِرِ خُطْبَةٍ خَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : إِنَّ هَذَا رِجْسٌ مِثْلُ السَّيْلِ ، مَنْ يَنْكُبْهُ أَخْطَأَهُ ، وَمِثْلُ النَّارِ مَنْ يَنْكُبْهَا أَخْطَأَتْهُ ، وَمَنْ أَقَامَ أَحْرَقَتْهُ وَآذَتْهُ . فَقَالَ شُرَحْبِيلُ ابْنُ حَسَنَةَ : " إِنَّ هَذَا رَحْمَةُ رَبِّكُمْ ، وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ ، وَقَبْضُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ " .مولانا ظفر اقبال
ابو منیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے طاعون کے موقع پر لوگوں کے سامنے اپنے آخری خطبے میں فرمایا کہ یہ ایک عذاب ہے جو سیلاب کی طرح ہے کہ جو اس کے راستے سے ہٹ جائے یہ اس سے چوک جاتا ہے، اور آگ کی طرح ہے کہ جو اس سے ہٹ جائے یہ اس سے چوک جاتی ہے اور جو وہیں ٹھہرا رہے اسے جلا دیتی اور تکلیف پہنچاتی ہے، اس پر حضرت شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ تو تمہارے رب کی رحمت، تمہارے نبی کی دعاء اور تم سے پہلے کے نیک لوگوں کی روح قبض ہونے کا ذریعہ ہے۔