وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمْ حِلَقٌ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : مَا لِي أَرَاكُمْ عِزِينَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (اپنے حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے تو صحابہ کرام مسجد میں مختلف حلقوں کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے (انہیں اس طرح بیٹھے دیکھ کر) ارشاد فرمایا: «مَا لِي أَرَاكُمْ عِزِينَ» ”آخر کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں متفرق ٹولیوں میں بکھرے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟“