حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، وَعَبْدُ الْأَعْلَى النَّرْسِيُّ، وَحَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْعُشَرَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا تَكُونُ الذَّكَاةُ إِلَّا مِنَ اللَّبَّةِ أَوِ الْحَلْقِ؟ قَالَ: «لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ، عَنْكَ»
ترجمہ
سیدنا ابو العشراء کے والد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ ﷺ! کیا ذبح صرف حلق یا سینے کے بالائی حصے ہی سے ہوتا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم (ایسی صورت میں) اس کی ران میں بھی زخم لگا دو تو وہ تمہاری طرف سے کفایت کر جائے گا۔“
زَادَ حَوْثَرَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ، عَنْكَ»
ترجمہ
حوثرہ رحمہ اللہ نے اس روایت میں یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم (بوقتِ ضرورت) اس کی ران میں بھی نیزہ مار دیتے تو وہ تمہاری طرف سے (بطورِ ذبح) کفایت کر جاتا۔“