❮
❯
حدیث نمبر: 993
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، حَدَّثَنَا عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُعْجِبُهُ الْعَرَاجِينُ يُمْسِكُهَا بِيَدِهِ ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمًا ، وَفِي يَدِهِ مِنْهَا وَاحِدَةٌ ، فَرَأَى نُخَامَاتٍ فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ ، فَحَتَّهُنَّ بِهِ حَتَّى أَنْقَاهُنَّ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ مُغْضَبًا ، فَقَالَ : أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ الرَّجُلُ فَيَبْصُقَ فِي وَجْهِهِ ؟ إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا يَسْتَقْبِلُ رَبَّهُ ، وَالْمَلَكُ عَنْ يَمِينِهِ ، فَلَا يَبْصُقْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى ، فَإِنْ عَجِلَتْ بِهِ بَادِرَةٌ فَلْيَتْفُلْ هَكَذَا وَتَفَلَ يَحْيَى فِي ثَوْبِهِ ، وَرَدَّ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کو کھجور کی (خشک) ٹہنیاں پسند تھیں، آپ ﷺ انہیں ہاتھ میں رکھا کرتے تھے۔ ایک دن آپ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے اور آپ ﷺ کے ہاتھ میں ان میں سے ایک ٹہنی تھی، آپ ﷺ نے مسجد کے قبلے (والی دیوار) پر بلغم کے نشانات دیکھے تو اس (ٹہنی) سے انہیں کھرچ دیا یہاں تک کہ انہیں صاف کر دیا، پھر غصے کی حالت میں لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ کوئی آدمی اس کے سامنے آ کر اس کے چہرے پر تھوک دے؟ تم میں سے جب کوئی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب کی طرف رخ کرتا ہے اور فرشتہ اس کے دائیں جانب ہوتا ہے، لہٰذا وہ نہ اپنے سامنے تھوکے اور نہ اپنی دائیں جانب، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے (تھوکے)، اور اگر اسے جلدی (اچانک) تھوک آ جائے تو اس طرح کر لے۔“ (راوی) یحییٰ رحمہ اللہ نے اپنے کپڑے میں تھوک کر اسے آپس میں مَل کر دکھایا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند أبي سعيد الخدري / حدیث: 993
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 400، 401، 404، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 548، وأخرجه سنن النسائي برقم: 725، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 480، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 761، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10801، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1398، وأخرجه فتح الباري برقم: 594، 600، 6037، وأخرجه مسند البزار برقم: 666، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 5583، 5587، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 982، 1069، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 875، 1729، 1736، 1738، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2157، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2648، 3878، 7784، 8165، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3009، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1629، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 988»