مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 985
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أُنَيْسِ بْنِ أَبِي يَحْيَى ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : إِنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، وَرَجُلًا مِنْ بَنِي خُدْرَةَ امْتَرَيَا فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى ، فَقَالَ الْخُدْرِيُّ : هُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْعُمَرِيُّ : هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ . قَالَ : فَخَرَجَا حَتَّى جَاءَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : هُوَ هَذَا الْمَسْجِدُ مَسْجِدُ رَسُولِ اللهِ ، وَفِي ذَلِكَ خَيْرٌ كَثِيرٌ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو عمرو بن عوف کے ایک آدمی اور بنو خدرہ کے ایک آدمی کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ خدری نے کہا: ”وہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد ہے۔“ اور عمری نے کہا: ”وہ مسجد قباء ہے۔“ چنانچہ دونوں نکلے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ سے اس بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ یہی مسجد ہے، رسول اللہ کی مسجد، اور اُس (مسجد قباء) میں بھی بہت خیر ہے۔“