مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 984
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى ، أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَ : لَا تُوقَدَنَّ نَارٌ بِلَيْلٍ ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَالَ : « أَوْقِدُوا وَاصْطَنِعُوا ، فَإِنَّهُ لَنْ يُدْرِكَ أَحَدٌ بَعْدَكُمْ بِمُدِّكُمْ وَلَا صَاعِكُمْ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حدیبیہ کے دن رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رات کو ہرگز آگ نہ جلائی جائے۔“ پھر اس کے بعد فرمایا: ”آگ جلاؤ اور کھانا پکاؤ، کیونکہ تمہارے بعد کوئی شخص تمہارے مُد اور تمہارے صاع (کے اجر) کو ہرگز نہیں پا سکے گا۔“