مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 97
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ : قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِثْلِ مَقَامِي ، ثُمَّ بَكَى ، فَقَالَ : سَلُوا اللهَ الْعَافِيَةَ ؛ فَإِنَّ أَحَدًا لَمْ يُعْطَ شَيْئًا خَيْرًا مِنَ الْعَافِيَةِ ، لَيْسَ الْيَقِينَ .
وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ : إِلَّا الْيَقِينَ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ (گزشتہ سال) اسی جگہ کھڑے ہوئے تھے جہاں آج میں کھڑا ہوں، پھر آپ ﷺ کی چشمانِ مبارک سے آنسو جاری ہو گئے اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کیا کرو کیونکہ یقین (کامل) کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز کسی کو عطا نہیں کی گئی“، اس روایت میں راوی ابو معاویہ نے «إِلَّا الْيَقِينَ» (مگر یقین) کے الفاظ نقل کیے ہیں جن کا مفہوم یہ ہے کہ یقین کے علاوہ عافیت سب سے بڑی نعمت ہے۔