مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل— سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ باب: سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 948
مُسْنَدُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : كُنَّا قُعُودًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ فِتْنَةً فَعَظَّمَهَا . قَالَ : فَقُلْنَا ، أَوْ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَئِنْ أَدْرَكْنَا هَذِهِ لَنَهْلِكَنَّ ؟ قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كَلَّا ، إِنَّ بِحَسْبِكُمُ الْقَتْلَ . قَالَ سَعِيدٌ : رَأَيْتُ إِخْوَانِي قُتِلُوا بَعْدُ .
ترجمہ
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا اور اسے بہت بڑا بیان کیا، تو ہم نے (یا لوگوں نے) عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر ہم نے یہ فتنہ پایا تو ہم ضرور ہلاک ہو جائیں گے؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہرگز نہیں، تمہارے لیے قتل ہو جانا ہی کافی ہے۔“ سیدنا سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے بعد میں اپنے بھائیوں کو (اس فتنے میں) قتل ہوتے دیکھا۔“