مسند أبي يعلى الموصلي
خالد بن عدي الجهني عن النبي صلى الله عليه وسلم— خالد بن عدی الجہنی کی روایت کا بیان۔
خَالِدُ بْنُ عَدِيٍّ الْجُهَنِيُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: خالد بن عدی الجہنی کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 925
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَدِيٍّ الْجُهَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مَنْ بَلَغَهُ مَعْرُوفٌ مِنْ أَخِيهِ مِنْ غَيرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافِ نَفْسٍ فَلْيَقْبَلْهُ وَلَا يَرُدَّهُ، فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا خالد بن عدی جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے بغیر مانگے اور بغیر دل کی لالچ کے کوئی بھلائی (ہدیہ) پہنچے تو وہ اسے قبول کر لے اور رد نہ کرے، کیونکہ یہ ایسا رزق ہے جو اللہ نے اس کی طرف بھیجا ہے۔“