مسند أبي يعلى الموصلي
أبو مالك أو ابن مالك عن النبي صلى الله عليه وسلم— ابو مالک یا ابن مالک کی روایت کا بیان۔
أَبُو مَالِكٍ أَوِ ابْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ابو مالک یا ابن مالک کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 926
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو مَالِكٍ أَوِ ابْنُ مَالِكٍ، سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ مُسْلِمِينَ فِي طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ حَتَّى يَسْتَغْنِيَ عَنْهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ، وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ لَمْ يَبَرَّهُمَا ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً كَانَتْ فَكَاكَهُ مِنَ النَّارِ»ترجمہ
زرارہ بن اوفیٰ رحمہ اللہ اپنی قوم کے ایک صاحب سے روایت کرتے ہیں جنہیں سیدنا ابو مالک یا ابن مالک رضی اللہ عنہ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مسلمان والدین کے کسی یتیم کو اپنے کھانے پینے میں شریک کر لیا یہاں تک کہ وہ اس سے بے نیاز ہو گیا تو اس کے لیے جنت یقینی طور پر واجب ہو گئی۔ اور جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا، پھر ان سے حسن سلوک نہ کیا اور (اس وجہ سے) جہنم میں داخل ہوا تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کرے۔ اور جو مسلمان کسی مسلمان غلام کو آزاد کرے تو وہ اس کے لیے جہنم سے رہائی کا ذریعہ ہوگا۔“