مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله ابن بحينة— عبداللہ ابن بحینہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ باب: عبداللہ ابن بحینہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 914
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ : أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ ، فَكَلَّمَهُ بِشَيْءٍ لَا نَدْرِي مَا هُوَ ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَحَطْنَا بِهِ نَسْأَلُهُ : مَا قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : « قَالَ لِي : يُوشِكُ أَحَدُكُمْ أَنْ يُصَلِّيَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا » .
ترجمہ
سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز کی اقامت ہو چکی تھی کہ نبی ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو فجر سے پہلے کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا، آپ ﷺ نے اس سے کوئی بات کہی جو ہمیں معلوم نہ ہو سکی۔ جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے اسے گھیر لیا اور پوچھنے لگے کہ نبی ﷺ نے کیا فرمایا تھا؟ اس نے بتایا کہ آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”قریب ہے کہ تم میں سے کوئی فجر کی چار رکعتیں پڑھنے لگے۔“