مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي جحيفة— ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي جُحَيْفَةَ باب: ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 897
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ النَّحْرِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَا يُجْزِئُ عَنْكَ » ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً ؟ قَالَ : « تُجْزِي عَنْكَ وَلَا تُجْزِي بَعْدَكَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے قربانی کے دن رسول اللہ ﷺ کے نماز پڑھنے سے پہلے ہی جانور ذبح کر دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تمہاری طرف سے کافی نہیں۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک جذعہ (چھ ماہ سے زائد کا بچہ) ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری طرف سے کافی ہو جائے گا، مگر تمہارے بعد کسی اور کے لیے کافی نہیں ہوگا۔“