مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي جحيفة— ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي جُحَيْفَةَ باب: ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 890
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ اشْتَرَى غُلَامًا حَجَّامًا ، فَأَمَرَ بِمَحَاجِمِهِ فَكُسِرَتْ ، فَقُلْتُ لَهُ : تَكْسِرُهَا ؟ قَالَ : « إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الْكَلْبِ وَكَسْبِ الْبَغِيِّ ، وَلَعَنَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ ، وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ ، وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ » .
ترجمہ
عون بن ابی جحیفہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد (سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ) نے سینگی لگانے والا ایک غلام خریدا، پھر اس کے سینگی کے آلات کے بارے میں حکم دیا تو وہ توڑ دیے گئے۔ میں نے ان سے کہا: ”آپ انہیں توڑ رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے خون کی قیمت، کتے کی قیمت اور بدکار عورت کی کمائی سے منع فرمایا ہے، اور گودنے والی اور گدوانے والی، سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائی ہے، اور تصویر بنانے والے پر بھی لعنت فرمائی ہے۔“