مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي جحيفة— ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي جُحَيْفَةَ باب: ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : « أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ وَهُوَ بِالْأَبْطَحِ فِي قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ قَالَ : فَخَرَجَ بِلَالٌ بِوَضُوئِهِ فَبَيْنَ نَائِلٍ وَنَاضِحٍ ، قَالَ : فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ سَاقَيْهِ ، قَالَ : فَتَوَضَّأَ وَأَذَّنَ بِلَالٌ . قَالَ : فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا ، يَقُولُ : يَمِينًا وَشِمَالًا ، يَقُولُ : حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ، ثُمَّ رُكِزَتْ لَهُ عَنَزَةٌ ، فَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْحِمَارُ وَالْكَلْبُ لَا يُمْنَعُ ، ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ » .
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں مکہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ ابطح میں چمڑے کے ایک سرخ خیمے میں تھے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے وضو کا (بچا ہوا) پانی لے کر نکلے تو کسی کو اس میں سے کچھ مل گیا اور کسی نے (دوسرے سے لے کر) اپنے اوپر چھڑک لیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ سرخ جوڑا پہنے باہر تشریف لائے، گویا میں اب بھی آپ ﷺ کی پنڈلیوں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔ آپ ﷺ نے وضو کیا اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، میں ان کے منہ کو ادھر ادھر، یعنی دائیں بائیں، گھومتے دیکھ رہا تھا جب وہ ’حی علی الصلاة، حی علی الفلاح‘ کہہ رہے تھے۔ پھر آپ ﷺ کے لیے ایک برچھی گاڑی گئی، آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور عصر کی دو رکعتیں پڑھائیں، آپ ﷺ کے سامنے (برچھی کے پرے) سے گدھا اور کتا گزرتے رہے اور انہیں روکا نہیں گیا، پھر آپ ﷺ مدینہ واپس پہنچنے تک دو دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔“