مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي جحيفة— ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي جُحَيْفَةَ باب: ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 886
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، أَنَّ الْحَجَّاجَ أَخَّرَ الصَّلَاةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
فَقَالَ لَهُ شَيْخٌ : « وَاللهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ، فَمَا رَأَيْتُهُ صَنَعَ كَمَا تَصْنَعُ أَنْتَ » قَالَ : فَلَمَّا سَمِعْتُهُ يَذْكُرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ : كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : رَأَيْتُهُ خَرَجَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ ، وَإِذَا الشَّيْخُ أَبُو جُحَيْفَةَ .
ترجمہ
حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حجاج نے جمعہ کے دن نماز میں تاخیر کی تو ایک بزرگ نے اس سے کہا: ”اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے، میں نے آپ ﷺ کو ایسا کرتے نہیں دیکھا جیسا تم کر رہے ہو۔“ حکم کہتے ہیں: جب میں نے انہیں رسول اللہ ﷺ کا ذکر کرتے سنا تو پوچھا: ”آپ نے رسول اللہ ﷺ کو کیسے (نماز پڑھتے) دیکھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ سورج ڈھلتے ہی (نماز کے لیے) نکلتے تھے۔“ اور وہ بزرگ سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ تھے۔