مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 867
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَحْرٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « قُرَيْشٌ ، وَالْأَنْصَارُ ، وَجُهَيْنَةُ ، وَمُزَيْنَةُ ، وَأَسْلَمُ ، وَغِفَارُ ، وَأَشْجَعُ ، وَسُلَيْمٌ أَوْلِيَائِي ، لَيْسَ لَهُمْ وَلِيٌّ دُونَ اللهِ وَرَسُولِهِ » .
قَالَ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى : فَلَقِيتُ إِسْحَاقَ بْنَ سَعْدٍ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقُلْتُ لَهُ : إِنَّ أَبِي حَدَّثَنِي عَنْ أَبِيكَ ، فَحَدَّثْتُهُ الْحَدِيثَ ، فَقَالَ : إِنَّمَا هُمْ سَبْعَةٌ ، لَا أَدْرِي الَّذِي نَقَصَ مَنْ هُوَ .
قَالَ عَمْرٌو : وَقَدْ ذَكَرَ أَبِي عَنْ غَيْرِهِ أَنَّ الَّذِي نَقَصَ مِنْهُمْ سُلَيْمٌ .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قریش، انصار، جہینہ، مزینہ، اسلم، غفار، اشجع اور سلیم میرے دوست (اور حمایتی) ہیں، اللہ اور اس کے رسول کے سوا ان کا کوئی ولی نہیں۔“ عمرو بن یحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں مسجد میں اسحاق بن سعد سے ملا اور ان سے کہا کہ میرے والد نے مجھے آپ کے والد سے یہ حدیث سنائی ہے، پھر میں نے انہیں حدیث سنائی تو انہوں نے کہا: ”یہ تو سات ہیں، معلوم نہیں جو کم رہ گیا وہ کون ہے۔“ عمرو کہتے ہیں: میرے والد نے کسی اور سے یہ ذکر کیا کہ ان میں سے جو کم رہ گیا ہے وہ (قبیلہ) سلیم ہے۔