❮
❯
حدیث نمبر: 843
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَرَّ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ ، وَهُوَ يَحْدُو عَلَيْهِ خُفَّانِ ، فَقَالَ : وَاللهِ مَا أَدْرِي أَطَوَافُكَ فِي خُفَّيْكَ أَعْجَبُ ، أَمْ حُدَاؤُكَ حَوْلَ الْبَيْتِ ؟ قَالَ : قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ عَلَى عَهْدِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ : رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ

عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، حُدی پڑھ رہے تھے اور انہوں نے موزے پہن رکھے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ تمہارا موزے پہن کر طواف کرنا زیادہ تعجب خیز ہے یا بیت اللہ کے گرد تمہارا حُدی پڑھنا؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے یہ کام اس ہستی کے زمانے میں کیا ہے جو آپ سے بہتر تھی، یعنی رسول اللہ ﷺ۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند عبد الرحمن بن عوف / حدیث: 843
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف جدًّا»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4898، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2556، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 838»