مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : « صَلَّيْتُ فَطَبَّقْتُ فَنَهَانِي أَبِي ، وَقَالَ : « أُمِرْنَا أَنْ نَضَعَ أَيْدِيَنَا عَلَى الرُّكَبِ » » .
ترجمہ
مصعب بن سعد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے نماز پڑھی اور (رکوع میں) تطبیق کی (یعنی دونوں ہاتھ جوڑ کر گھٹنوں کے درمیان رکھے)، تو میرے والد (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) نے مجھے منع کیا اور فرمایا: ”ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھیں۔“