مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ يَعْلَى ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ قَالَ : شَهِدْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، وَأَتَاهُ قَوْمٌ فِي عَبْدٍ لَهُمْ أَخَذَ سَعْدٌ سَلَبَهُ ، رَآهُ يَصِيدُ فِي حَرَمِ الْمَدِينَةِ الَّذِي حَرَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ سَلَبَهُ ، فَكَلَّمُوهُ فِي أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهِمْ سَلَبَهُ فَأَبَى ، وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ حِينَ حَدَّ حُدُودَ حَرَمِ الْمَدِينَةِ ، فَقَالَ : مَنْ أَخَذْتُمُوهُ يَصِيدُ فِي هَذِهِ الْحُدُودِ ، فَمَنْ أَخَذَهُ فَلَهُ سَلَبُهُ فَلَا أَرُدُّ عَلَيْكُمْ طُعْمَةً أَطْعَمَنِيهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَكِنْ إِنْ شِئْتُمْ غَرِمْتُ لَكُمْ ثَمَنَ سَلَبِهِ .
سلیمان بن ابی عبد اللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ کچھ لوگ اپنے ایک غلام کے سلسلے میں ان کے پاس آئے جس کا سامان سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے چھین لیا تھا، کیونکہ انہوں نے اسے مدینہ کے اس حرم میں شکار کرتے دیکھا تھا جسے رسول اللہ ﷺ نے حرم قرار دیا ہے۔ ان لوگوں نے ان سے سامان واپس کرنے کی بات کی تو انہوں نے انکار کر دیا اور فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے جب حرمِ مدینہ کی حدود مقرر فرمائیں تو فرمایا: ’جس شخص کو تم ان حدود میں شکار کرتے پکڑو، تو جو اسے پکڑے اس کا سامان اسی کا ہے۔‘ لہٰذا میں تمہیں وہ روزی واپس نہیں کروں گا جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے عطا فرمائی ہے، البتہ اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس کے سامان کی قیمت ادا کر دیتا ہوں۔“