مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 805
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَوْفَلٍ : أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ ، وَالضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ عَامَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ ، وَهُمَا يَذْكُرَانِ التَّمَتُّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ ، فَقَالَ الضَّحَّاكُ : « لَا يَصْنَعُ ذَلِكَ إِلَّا مَنْ جَهِلَ أَمْرَ اللهِ » ، فَقَالَ سَعْدٌ : « بِئْسَ مَا قُلْتَ يَا ابْنَ أَخِي » . فَقَالَ الضَّحَّاكُ : « قَدْ نَهَى عُمَرُ عَنْهَا » . فَقَالَ سَعْدٌ : قَدْ صَنَعَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَنَعْنَاهَا مَعَهُ .
ترجمہ
محمد بن عبد اللہ بن نوفل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جس سال سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے حج کیا، انہوں نے سیدنا سعد بن مالک اور سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہما کو حج تمتع (یعنی حج کے ساتھ عمرہ ملا کر فائدہ اٹھانے) کا ذکر کرتے سنا۔ سیدنا ضحاک رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ایسا وہی کرتا ہے جو اللہ کے حکم سے ناواقف ہو۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بھتیجے! تم نے بہت بری بات کہی۔“ سیدنا ضحاک رضی اللہ عنہ نے کہا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے منع فرمایا تھا۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے یہ عمل کیا ہے اور ہم نے بھی آپ ﷺ کے ساتھ کیا ہے۔“