مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَعُودُهُ، وَهُوَ بِمَكَّةَ وَهُوَ يَكْرَهُ أَنْ يَمُوتَ بِالْأَرْضِ الَّتِي هَاجَرَ مِنْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «يَرْحَمُ اللَّهُ سَعْدَ ابْنَ عَفْرَاءَ» وَلَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا ابْنَةٌ وَاحِدَةٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ؟ قَالَ: «لَا» قَالَ: فَالنِّصْفُ؟ قَالَ: «لَا» قَالَ: فَالثُّلُثُ؟، قَالَ: «الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ، إِنَّكَ إِنْ تَدَعْ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ فِي أَيْدِيَهُمْ، وَإِنَّكَ مَهْمَا تُنْفِقْ مِنْ نَفَقَةٍ فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ، حَتَّى اللُّقْمَةَ الَّتِي تَرْفَعُهَا فِي فِي امْرَأَتِكَ، وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَرْزُقَكَ فَيَنْتَفِعَ بِكَ أُنَاسٌ وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ»سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مکہ میں (بیمار) تھے اور اس سرزمین میں فوت ہونا ناپسند کرتے تھے جہاں سے ہجرت کر چکے تھے، تو نبی کریم ﷺ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سعد بن عفراء پر رحم فرمائے۔“ ان کی صرف ایک ہی بیٹی تھی، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنے سارے مال کی وصیت کر دوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ عرض کیا: ”تو آدھے کی؟“ فرمایا: ”نہیں۔“ عرض کیا: ”تو ایک تہائی کی؟“ فرمایا: ”ایک تہائی (کی کر دو)، اور ایک تہائی بھی بہت ہے۔ تمہارا اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑ جانا اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑ جاؤ کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ صدقہ ہے، یہاں تک کہ وہ لقمہ بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔ اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں (زندگی) عطا فرمائے گا، پھر کچھ لوگ تم سے فائدہ اٹھائیں گے اور کچھ دوسروں کو تم سے نقصان پہنچے گا۔“